ٹریوس ہیڈ کو گلے لگانا بھی سراج کے کام نہ آیا
بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج نے پرتھ ٹیسٹ میں لڑائی کے بعد ٹریوس ہیڈ کو گلے لگایا لیکن پھر بھی گابا کے شائقین کرکٹ نے ان پر جملے کس دیے۔
بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج نے پرتھ ٹیسٹ میں لڑائی کے بعد ٹریوس ہیڈ کو گلے لگایا لیکن پھر بھی گابا کے شائقین کرکٹ نے ان پر جملے کس دیے۔
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان گابا میں تیسرا ٹیسٹ کھیلا جارہا ہے تاہم دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹریوس ہیڈ اور محمد سراج میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا جس کے بعد آئی سی سی نے سراج کو جرمانہ اور ٹریوس ہیڈ کی سرزنش کی تھی، میچ کے بعد سراج نے آسٹریلوی بیٹر کو گلے لگا کر گلے شکوے دور کرلیے تھے۔
دونوں کرکٹر کے درمیان یہ معاملہ ختم ہوگیا تھا لیکن گابا کے کراؤڈ نے محمد سراج کو آڑے ہاتھوں لیا۔
بھارت نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے 28 رنز بنالیے ہیں جبکہ پہلے دن کا کھیل بارش کے باعث جلد ختم کردیا گیا۔
واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہے، دونوں ٹیموں کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنانے کے لیے کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔
Leave a comment
Your email address will not be published. Required fields are marked *